چینی نیوز ایجنسی شن ہوا کے مطابق چین کی وزارت تجارت کے ترجمان شو جوتینگ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ 2022 کو ایران اور چین کے درمیان تجارت کا حجم 15.8ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 7 فیصد اضافہ ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے گزشتہ ہفتے کے دوران اپنے چینی ہم منصب کی دعوت پر چینی دارالحکومت بیجنگ کا دورہ کیا تھا۔
شو جوتینگ نے کہا ہے کہ اس دورے کے دوران تہران اور بیجنگ نے تجارتی اور اقتصادی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔
آپ کا تبصرہ